جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی وادی اردن میں صرف آبادکاروں کے لیے سڑکوں کی تعمیر

پیر 8-جولائی-2019

قابض اسرائیلی حکام نے اتوار کے روز وادی اردن کے شمال میں آبادکاروں کے لیے نئی سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کیا ہے۔
آبادکاری کے مخالف کارکن عارف ضراغمہ نے کہا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے علی الصبح غیر قانونی صہیونی بستی مسقیت کے قریب صرف صہیونی آبادکاروں کے استعمال کے لیےنئی سڑکوں کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی زمینوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا۔
مکانات مسماری اور زمین ضبط کرنے کی کاروائیاں فلسطینوں کو زبردستی علاقے سے نکالنے اور شمالی وادی اردن کو یہودیانے کی سازشوں کا حصہ ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی