اسرائیل میں عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج میں نشے کی عادت کے شکار افراد کی تعداد میں مسلسل اور غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 24 کے مطابق فوج میں نشے کے بڑھتے رحجان کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوحاوی نے نشے کی لت کی روک تھام کے لیے ایک کمیشن قائم کیا ہے جو فوج میں نشے کے بڑھتے رحجان کے اسباب کے تعین کے ساتھ ساتھ اس کی روک تھام کے لیے بھی لائحہ عمل طے کرے گی۔
ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے فوج میں منشیات کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے تادیبی کارروائی کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فوجیوں کو نشے سے دور رکھنے اور منشیات کے ترک کے لیے رضاکارانہ مہم بھی شروع کی گئی ہے۔