قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین اور کفر قلیل کے مقامات پر فلسطینیوں کی 511 دونم زرعی اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرلیا۔
مقامی سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ صہیونی فوج نے نابلس میں حوض نمبر 15 جسے خلۃ الشیخ احمد المشالح کے نام سے بھی جانا جاتا ہے پردھاوا بولا اور فلسطینیوں کی قیمتی زرعی اراضی پر قبضہ کر لیا۔
غسان دغلس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے کا صہیونی مقصد ‘براکھا’ یہودی کالونی کو وسعت دینا ہے۔