ایک طرف یورپی ملکوں کے اشتراک سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بین الاقوامی موسیقی مقابلہ منعقد کیا گیا۔ دوسری طرف فلسطین کےجنگ تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی کے نوجوانوں نے اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے پر کھڑے ہو کرموسیقی کا مقابلہ کرکے دنیا کو ایک منفرد انداز میں پیغام دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں غزہ میں فلسطینی نوجوانوں نےتباہ شدہ مکانات اور گھروں کے ملبے پر موسیقی مقابلے کا انعقاد کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا ہےکہ اسرائیل کس طرح فلسطینیوں کو ان کے گھروں کی چھت سے محروم کررہا ہے اور یورپی ممالک آنکھیں بند کرکے تل ابیب میں’یورو ویژن’ کے عنوان سے عالمی موسیقی میلہ رچاتی ہے۔
غزہ میں فلسطینی فن کاروں نے ‘غزہ ویژن’ کےنام سے مقابلہ موسیقی منعقد کیا۔ اس سرگرمی پر فلسطینی شاعر ابراہیم الطوقان نے لبنانی موسیقار محمد فلیفل کی دُھن میں ‘لسنا ارقام’ کا نغمہ گن گنایا۔