فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی سپیکر احمد بحر نے کہا کہ غزہ میں واپسی کے مارچ کی ریلیاں آزادی کے راستے کی حکمت عملی ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین احتجاج جاری رکھیں۔
واپسی کے عظیم مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بحر نے تصدیق کی کہ غزہ کے خلاف حآلیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کی مشترکہ کوششیں فلسطینی عوام کے اتحاد کو ظاہر کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ مزاحمت نے خطے میں قابض صہیونی ریاست اور اسکے تمام اتحادیوں کو منتشر کر دیا ۔