شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں مظاہرین پر فائرنگ، ایک شہید، 30 زخمی

ہفتہ 11-مئی-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز حق واپسی اور ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے نکالی گئی ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور کم سے کم 30 زخمی ہوگئے۔ گذشتہ ایک سال سے جاری تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد بڑھ کر 313 ہوگئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت  کے ترجمان ڈاکٹراشرف القدرہ نے بتایا کہ جُمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے مشرقی غزہ میں احتجاجی جلوس نکالے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 24 سالہ عبداللہ جمعہ عبدالعال شہید اور 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں فائر بریگیڈ کے چار ارکان شامل ہیں۔

جمعہ کے روز نماز عصر کے وقت فلسطینیوں‌ نے احتجاجی مظاہرے شروع کیے۔ 30 مارچ 2018ء کے بعد فلسطینیوں کا غزہ میں احتجاج کا یہ 58 واں ہفتہ ہے۔ اس عرصے میں اب تک 313 فلسطینی شہید اور 31 ہزار سے زاید زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی