جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی شرپسندوں کا فلسطینیوں کے پانی کے کنوئیں پر قبضہ

منگل 7-مئی-2019

یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں اور ان کی املاک کی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں مادما کےمقام پر فلسطینی اراضی پر بلڈوزروں سے کھدائی کی اور بئر الشعرہ نامی پانی کے کنوئیں پرقبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

مادما قصبے کے فلسطینی میئر حازم نصار نے بتایا کہ ‘یتھسار’ یہودی کالونی کے آبادکارں نے  بئرالشعرہ کنوئیں تک پہنچنے کےلیے پہاڑی راستہ اختیارکیا۔

انہوں نے کہا کہ بئرالشعرہ کو مقامی سطح پر آب پاشی اور شہریوں کے استعمال کا حصہ ہے اور یہ کنواں فلسطین میں برطانوی دور استبداد میں تیار کیا گیا اور سنہ 2012ء کو برطانوی امدادی ادارے’آکسفام’ کی مدد سے اس کی دوبارہ مرمت کی گئی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی