قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقؤں میں گذشتہ روز چھاپوں کے دوران 8 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے اسرائیلی اہداف پر حملوں میں ملوث 8 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
مقامی ذرائع نے کے مطابق صہیونی فوج نے رام اللہ نابلس، سلفیت اور قلقیلیہ میں مختلف گھروں کی تلاشی لی اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔
انہوں نے کہا کہ چھاپوں میں 8 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن مہں ایک 16 سالہ لڑکا اور اپنی سزا پوری کر کے اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والا ایک سابق قیدی بھی شامل ہے۔