جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ

پیر 15-اپریل-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں کشتیوں‌ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد ماہی گیر زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے سمندر میں‌ مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینیوں پر مشین گنوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد ماہی گیر زخمی ہوگئے اور ان کی کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

"صفا” نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی جنگی کشتیوں سے فلسطینی مچھیروں کی کشتیوں‌ کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے بعد فلسطینی ماہی گیر ساحل سمندر پر واپس آگئے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے ماہی گیروں‌ کو سمندر میں 15 کلو میٹر تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت دی تھی۔ غزہ کے معاشی محاصرے کے شکار فلسطینیوں کا ایک بڑا ذریعہ آمدن ماہی گیری سے وابستہ ہے مگر فلسطینیوں کا یہ پیشہ بھی صہیونی ریاست کی طرف سے خطرے میں رہتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی