صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے گذشتہ روز رام اللہ کے شمال میں جبیہ گاوں پر ہلہ بول دیا اور مقامی رہائشیوں پر پل پڑے جس کے دوران ایک فلسطینی کے سر میں چوٹیں آئیں۔
گاوں کے نمبر دار فخر الدين شلش نے کہا کہ گذشتہ رات آبادکاروں کے ایک گروہ نے گاوں میں دراندازی کی اور علاقے سے فرار ہونے سے پہلے رہائشیوں پر پتھراو کیا جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔
اسی دوران قابض اسرائیلی فوج نے البریج اور رام اللہ کے صوبوں سے چار فلطینیوں کو اغوا کر لیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ قابج صہیونی فوج نے محمد التميمي اور مؤيد التميمي کو رام اللہ کے شمال میں النبي صالح قصبے میں انکے گھروں سے اغوا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے دو نوجوانوں جن کی شناخت عبد الفتاح حامد اور طارق خضيري کے ناموں سے ہوئی کو سلواد اور البيرة قصبوں میں صہیونی فوج نےانکے گھوں پر چھاپوں کے دوران اغوا کیا۔