چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں سیکڑوں دونم فلسطینی اراضی غصب کرلی

منگل 9-اپریل-2019

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع سات دیہات کی سیکڑوں دونم اراضی پر غاصبانہ قبضہ کرلیا۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ فلسطینی دیہاتوں کی اراضی پر قبضے کے بعد اس میں سڑک کی تعمیر کی جائے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دغلس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے نواحی علاقے نابلس میں عراق بورین، حوارہ، بیتا، عورتا، یتما، الساویہ اور یاسوف  کی 406 دونم اراضی غصب کرلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی اراضی غصب کرنے کے بعد کہا ہے کہ اس اراضی کو مفاد عامہ کے لیے سڑکوں کی تعمیر اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

غسان دغلس کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضے کا مقصد صہیونی ریاست کے مفادات کے لیے کام کرنا ہے۔ مغصوبہ اراضی سے فلسطینی شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ اسے یہودی آباد کاروں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی