مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران گیارہ فلسطینی اغوا کر لئے گئے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ گیارہ فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے اغوا کیا گیا جو اسرائیل اور اسکے شہریوں کے خلاف کاروائیوں میں شمولیت کا ارادہ رکھتے تھے۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ صہیونی فوج نے الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور دو جونوانوں کو اغوا کر لیا جن کی شناخت آدم أبو شمعة اور إسماعيل الشريف کے ناموں سے ہوئی۔
الخیل کے مغرب میں صہیونی فوج نے ایک اورفلسطینی شہری احمد ابو راس کو اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے اغوا کر لیا۔
قابض صہیونی فوج نے عايدة پناہ گرین کیمپ اور بیت لحم شہر سے ایک فلسطینی نوجوان احمد غازي اور اسرائیلی حراست سے آزاد ہونے والے قیدی طارق ابو سرور کو دوبارہ اغوا کر لیا۔
قلقیلیہ شہر میں صہیونی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان احمد الحوراني کو اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔
یروشلم میں عناتا قصبے اور العيسوية ضلعے میں چھاپوں کے دوران صہیونی فوج نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔