قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران 13 فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نےاتوار کے روز مغربی کنارے سے 14 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ۔ان پر الزام تھا کہ وہ اسرائیل اور اس کے شہریوں کے خلاف مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسرائیلی کرنسی شیکل بھی ضبط کی، جسے امکانی طور پر اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے منظم کی جانے والے سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔