چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی آبادکاروں کا فلسطینی گاؤں پر حملہ، چرواہوں پر تشدد

جمعہ 22-مارچ-2019

انتہا پسند یہودیوں کے ایک جھتے نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے عوریف گاؤں پر ہلہ بولا۔ اس کارروائی میں انھوں نے گاؤں میں بکریاں چرانے والے فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

عوریف گاؤں کے سرپنچمازن شحادة نے کہا کہ يتسهار کی غیر قانونی بستی سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے گاؤں کے مشرقی حصے میں موجود چرواہوں پر حملہ کر دیا لیکن مقامی رہائشیوں نے مداخلت کرتے ہوئے ان حملہ آوروں کو روکا۔

شحادة نے قدس پریس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فورا وہاں پہنچے اور مکمل حفاظت کے ساتھ آبادکاروں کو يتسهار بستی واپس پہنچایا۔

مختصر لنک:

کاپی