شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا

بدھ 20-مارچ-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو اسرائیلی فوج نے نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے قریب دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ قبل ازیں صہیونی فوج نے رام اللہ میں ایک جھڑپ میں فدائی فلسطینی نوجوان عمر ابو لیلیٰ کو شہید کر دیا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں‌ نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے قریب سے گذرنے والی ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے بھی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں دو فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں‌ نے نابلس میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی مدد کو آنے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت 21 سالہ راید ھاشم محمد حمدان اور 20 سالہ زید عماد محمد نوری کے ناموں سے کی گئی ہے۔

قبل ازیں منگل کی شام اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں عبوین کے مقام پر ایک کارروائی میں عمر ابو لیلیٰ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ عمر ابو لیلیٰ پر الزام تھا کہ اس نے اتوار کے روز سفلیت میں مزاحمتی کارروائی کے دوران تین یہودیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی