چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 24 فلسطینی گرفتار

منگل 26-فروری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی منگل کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 24 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق صہیونی فوج کی بھاری نفری نے غرب اردن اور القدس میں جگہ جگہ چھاپے مارے ۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے سابق اسیران اور بچوں سمیت دو درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے منگل کو علی الصباح اور رات کے وقت چھاپہ مار کارروائیوں میں اشتہاری قرار دیے گئے فلسطینیوں اور مزاحمت کاروں سمیت 19 فلسطینیوں‌ کو حراست میں لے لیا۔

ادھر فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ اور الخلیل میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی۔ لوٹی گئی رقوم کی مالیت لاکھوں شیکل بتائی جاتی ہے۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت فجار کے مقام پر چھاپے کے دوران دو سابق اسیران سمیت تین فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں صرۃ کے مقام پر تلاشی کے دوران 5 فلسطینیوں‌کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نےطوباس میں تلاشی کے دوران باسم ذیب صوافطہ اور اس کے دو بیٹوں محمد اور قسام کو حراست میں لے لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی