شنبه 16/نوامبر/2024

وادی اردن میں یہودی آباد کاروں کا وسیع فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضہ

پیر 25-فروری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرق میں واقع وادی اردن میں یہودی آباد کاروں نے خلۃ العقدۃ اور السویدۃ کے مقام پر فلسطینیوں کی سیکڑوں قیمتی زرعی اراضی پر قبضہ کر لیا۔

انسانی حقوق کے کارکن عارف دراغمہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی مغصوبہ اراضی پر قبضے کے بعد اسے خار دار تاروں کی مدد سے بند کر دیا۔

خیال رہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی قیمتی اراضی پر غاصبانہ قبضہ اور ان کی دیگر املاک غصب کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔ صہیونی فوج آئے روز وادی اردن میں مشقوں کی آڑ میں فلسطینی اراضی میں داخل ہو جاتی ہے جب کہ یہودی آباد کاربھی اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں فلسطینیوں کی املاک پر قبضہ کر لیتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی