شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو فوج کا اعتماد کھو بیٹھے:کنیسٹ

منگل 12-فروری-2019

فوج کے بہت زیادہ قریب سمجھے جانے والے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو فوج کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔

اسرائیلی کنیسٹ کی پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ وسلامتی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بری فوج میں نیتن یاھو اب قابل اعتبار نہیں رہے ہیں۔
یہ رپورٹ دو ارکان کنیسٹ عوفر شیلح اور عومر بارلیو نے تیار کی ہے۔

رپورٹ میں‌کہا گیاہے کہ ہنگامی بجٹ میں وزیراعظم نے بری فوج کو نظرانداز کیا ہے۔ انہوں نے شمالی دفاعی محاذ کی مضبوطی کے لیے 40 ارب شیکل کی رقم مختص کی ہے مگر بری فوج کی صلاحیت میں‌بہتری کے لیے کسی قسم کا بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی محاذ کے لیے انتی خطیر رقم منظور کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہیں بری فوج کے لیے کچھ کرنا چاہیے تھا جس کا وہ اعتماد کھو چکے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا میں یہ رپورٹ’اسرائیلی فوج اور 2030ء’ کے عنوان سے شائع کی گئی ہے۔اس میں کہا گیاہے نیتن یاھو نے شمالی محاذ کے لیے اربوں شیکل مختص کیے ہیں مگر بری فوج کو نظرانداز کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی