اسرائیلی فوج کے وحشی جلادوں نے زیرحراست فلسطینی شہری پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی جلادوں کے تشدد کے نتیجے میں زخموں سے چور فلسطینی عرفات ارفاعیہ کو مزید 10 دن تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
اسیر رفاعیہ کوگذشتہ ہفتے رام اللہ سے حراست میں لیا تھا۔ س پر القدس میں ایک یہودی خاتون کو قتل کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ خاتون پر چاقو کے 13 وار کیے گئے ہیں۔
الرفاعیہ کا آبائی تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ سے ہے۔ اسے مسجد جمال عبدالناصر کے قریب سے اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا گیا تھا۔