جمعه 15/نوامبر/2024

القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوجی افسر کو گولی مارنے کی ویڈیو جاری کر دی

پیر 4-فروری-2019

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک صہیونی فوجی کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ کی سرحد پر فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلا رہےہیں۔ اس دوران ایک اسرائیلی فوجی فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلاتا ہے۔ اسی اثناء میں القدس بریگیڈ کا ایک مجاھد اس پر فائرنگ کرتا ہے۔ گولی اسرائیلی فوجی کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگنے اور صہیونی فوج کو زخمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر گذشتہ 30 مارچ سے اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کرتی رہی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی