سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی فن کار کو گرفتار کرلیا

جمعرات 17-جنوری-2019

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے ایک فن کار محمد ابو الھیجاء المعروف ابو الکاید کو غرب اردن سے حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ابو الکاید کی گرفتاری غرب اردن کے شمالی شہروں طولکرم اور جنین کے درمیان ایک چوکی سے عمل میں لائی گئی۔

نامہ نگار کے مطابق فن کار ابو الکاید طولکرم میں اپنی ذاتی گاڑی سے واپس شمالی طولکرم میں اپنے گھر کو لوٹ رہے تھے کہ قفین کے مقام پر اسرائیلی فوج نے انہیں ایک چوکی پر روکا اور اس کے بعد حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر لے گئے۔

خیال رہے کہ ابو الکاید الفجر ٹیلی ویژن کے پر نشر ہونے والے شوبز کے ایک پروگرام کے لیے ریکارڈنگ کرنے گئے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی