جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا

جمعہ 4-جنوری-2019

یہودی آباد کاروں کا تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل جمعرات کو درجنوں  یہودی انتہا پسندوں اور قابض فوجیوں‌نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق جمعرات41 یہودی آباد کار پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور یہودی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔

نامہ نگار کے مطابق یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر یلغار کے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصیٰ میں جمع ہوگئی۔ فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز یلغار کے باعث مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پائی جار ہی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر صہیونی فوج اورپولیس کی بھاری نفرتی تعینات ہے۔

خیال رہے کہ گشتہ برس 30 ہزار سے زاید یہودیوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی