سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 25 فلسطینی گرفتار

پیر 31-دسمبر-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج سوموار کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کےمطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کےوسطی شہر رام اللہ میں کوبر کے مقام پر تلاشی کےدوران الشیخ یاسر الفحل، نصراللہ سرحان البرغوثی، محمد لطفی البرغوثی، محمد منیر البرغوثی، زاھی البرغوثی، اس کے دو بیٹے مقداد اور اسماعیل زاھی البرغوثی، عمر البرغوثی، جودت مشعل، محمد مشعل، مہند ریان اور نائل عمریاسین کو حراست میں لیا۔

مشرقی رام اللہ میں سلواد کے مقام پر چھاپے کے دوران سابق اسیر سائد حماد اور حامد ریاض حامد کو حراست میں لیا۔

رام اللہ کے نواحی علاقے راس کرکر سے تلاشی کےدوران 22 سال تک ارائیلی جیلوں میں قید رہنے والے عبداللہ  ابو شلبک، وکیل احمد محمد ابو فخیدہ کو گرفتار کیا۔

کوبر کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مغربی رام اللہ میں بیت ریما میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران شہید صالح البرغوثی کی اہلیہ شیماء الریماوی سے پوچھ تاچھ کی۔

قابض فوج نے رام اللہ شہر میں سابق اسیر اور صحافی علاء الریماوی کے گھر پربھی چھاپہ مارا۔ ان کا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور 7 ہزار شیکل کی رقم بھی لوٹ لی۔

ادھر بیت المقدس شہر میں‌اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کےدوران اشرف عویسات، یوس سامی ابو الھویٰ، ھاشم ابو الھویٰ، امین خضر ابو الھویٰ، شفاط کیمپ سے ایمن عدوی، ضیا محمد علی اور متعدد دیگر شہریوں کو حراست میں لینے کے ساتھ بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔

مختصر لنک:

کاپی