جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ 15 جنوری کو ماسکو کا دروہ کریں گے: روس

ہفتہ 29-دسمبر-2018

روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ 15 جنوری کو اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس کے قاید اسماعیل ھنیہ وزیر خارجہ سیرگی لافروف سے بھی ملاقات کریں گے۔

بوگدانوف نے مزید کہا کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال، فلسطین۔اسرائیل تنازع، غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال اور فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ نے رواں ماہ دسمبر کے وسط میں بیرون ملک دورے پر جانا تھا تاہم بعض وجوہات کی بناء پر ان کا دورہ ملتوی کردیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں‌ جماعت کا ایک وفد 10 جنوری کو قاہرہ پہنچے گا ہاں سے وفد کے بیرون ملک دورے کا آغاز ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی