قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 29 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے بدھ کے روز دن بھرغرب اردن کے شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزین کیمپوں میں تلاشی، گھروں میں توڑپھوڑ، لوٹ مار اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران کم سے کم 29 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد زندانوں میں ڈال دیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق 14 فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت المقدس اور 14 کو مقبوضہ مغربی کنارے سے حراست میں لیا گیا۔
بدھ کو علی الصباح صہیونی فوج نے سابق اسیران سمیت 15 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ 5 فلسطینیوں کی پیشی نوٹس جاری کیے گئے۔
القدس سے صہیونی فوج نے عیسویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران رامی عصمت عبيد، وقصی جمال مصباح أبو علي، زكي سلطان عبيد، محمد عزيز عبيد، عبد خالد نعاجي، محمد مرعي درباس، صابر شعبان عبيد، محمد سلطان عبيد، طه عايش عبيد،صالح أبو عصب، قاسم منير درباس، محمد احمد أبو ريالة، أيوب نعيم حمدان اور هارون محمد محيسن کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں پابند سلاسل کر دیا ہے۔
ادھراسرائیلی فوج نے القدس میں کرم محمد علیان، محمد جمال محمود، منصور محمد محمود، محمد علی احمد شحادہ اور یزن بسام عبید کو خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے۔
قابض فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں لوٹ مار اور تورپھوڑ کی۔