فلسطین میں ایک ریسرچ مرکز کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 6 دسمبر 2017ء کو امریکا کی طرف سے اعلان القدس کے بعد 5600 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسران کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد اسرائیلی فوج نے ہرشعبہ ہائے زندگی کے فلسطینیوں کو حراست میں لیا اور ہر فلسطینی شہر سے گرفتاریاں کی جاتی رہی ہیں۔
ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔ فلسطینی روز مرہ کی بنیاد پر القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد اب تک سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا گیا۔