چهارشنبه 30/آوریل/2025

نومبر: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بچوں اور خواتین سمیت 295 فلسطینی گرفتار

منگل 4-دسمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےاور القدس میں اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈائون کارروائیوں‌میں ایک ماہ کے دوران تین سو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2018ء کے دوران اسرائیلی فوج کی القدس اور غرب اردن میں کارروائیوں کے دوران 33 بچوں اور چار خواتین سمیت 295 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ گرفتاریاں بیت المقدس سے کی گئیں جہاں گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 75 بیان کی گئی ہے۔ اس کے بعد غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے 36، بیت لحم سے 35، رام اللہ سے 34، جنین سے 23، طولکرم سے 22، نابلس سے 20، قلقیلیہ سے 19، طوباس سے 7، سلفیت سے 6 اور غزہ کی پٹی سے چار فلسطنیوں کو حراست میں لیا گیا۔

قابض فوج نے نومبر کے دوران تلاشی کے دوران 18 سال سے کم عمر کے 33 بچوں کو حراست میں لیا۔ بیت لحم سے15 بچے، الخلیل سے 7 جب کہ قلقیلیہ، جنین اور دوسرے علاقوں سے دقو دو فلسطینی بچے گرفتار کیے گئے۔الخلیل سے ایک 8 سالہ بچے کو بھی گرفتار کیا گیا۔

قابض فوج نے گذشتہ ماہ فلسطینی پارلیمنٹ کے دو منتخب ارکان محمد ابو جحیشہ اور رام اللہ سے احمد عطون کو حراست میں لیا۔

مختصر لنک:

کاپی