قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر قلقلیہ سے ایک فلسطینی شہری اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے حمزہ حسین اور ان کے بیٹے قصی کو ان کے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
علاوہ ازیں بیت لحم میں اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینی نوجوانوں کے تصادم کے نتیجے میں آنسو گیس کا بہیمانہ استعمال کیا گیا جس سے کئی افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔