جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 30 فلسطینی گرفتار

پیر 29-اکتوبر-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں گذشتہ شب اور آج صبح چھاپہ مار کارروائیوں میں کم سے کم 30 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے تلاشی کے دوران حراست میں لیے گئے تمام شہریوں کو نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ "0404”کے مطابق اسرائیلی فوج نے اشتہاریوں سمیت آج جمعرات کو علی الصباح 26فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں سے بعض فلسطینیوں کو مزاحمتی حملوں اور دیگر کارروائیوں میں پہلے ہی سے اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں عایدہ پناہ گزین کیمپ سے 15 سالہ نسرین بسام ابو عکر اور 14 سالہ اسیل نامی دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسی طرح جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران 17 سالہ عبالحلیم ابراہیم قفیشہ کو حراست میں لیا۔

گرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ سے 7 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ القدس سے تین بیت لحم سے تین، الخلیل سے دو، قلقیلیہ سے دو اور جنین سے ایک فلسطینی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران نہ صرف فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا بلکہ کئی فلسطینیوں کے گھروں میں قیمتی سامان کی تور پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی