فلسطین کے مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں آج جمعرات 25 اکتوبر کو وسیع پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض فوج کی بھاری نفری بدھ اور جمعرات کی رات کو شمالی نابلس میں "اجنیسیا” کے مقام پر جمع کی گئی۔ قابض فوج نے راتوں رات فلسطینی اراضی پر اپنے خیمے نصب کیے اور آج صبح سے مشقوں کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے فلسطینی اراضی پر دھاوے بولے اور شہر میں اساتذہ کالونی کے قریب خیمے لگا کر وسیع پیمانے پر تلاشی کی مہم بھی شروع کی ہے۔ قابض فوج نے "اجنیسیا” کو ملانے والے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے ہیں اور فلسطینیوں کو شناخت پریڈ کے بعد آمدو رفت کی اجازت دی جاتی ہے۔