فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جیت کے مقام پر یہودی دہشت گردوں نے ایک مقامی فلسطینی خاندان پر قاتلانہ حملہ کیا مگر وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
مقامی سماجی کارکن زکریا السدۃ نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ "حفات گیلاد” یہودی کالونی سے تعلق رکھنے والے ایک یہودی دہشت گرد ٹولے نے جیت کے مقام پر بائی پاس روڈ پر فلسطینی خاندان پر حملہ کردیا۔
انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا تھا کہ یہودی دہشت گردوں کے حملے کے وقت فلسطینیوں کو بچانے والا کوئی نہ تھا۔ انہوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی دہشت گردوں نے فلسطینی خاندان کو شہید کرنے کے لیے گھات لگا رکھی تاہم جیسے ہی وہ فلسطینی طرف بڑھے تو انہیں شبہ ہوا کہ مقامی فلسطینی ان کا پیچھا کریں گے۔ اس خدشے کے تحت یہودی آباد کار واپس چلے گئے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے غرب اردن میں یہودی آباد کاروں نے ایک کار میں سوار میاں بیوی پر سنگ باری کرکے فلسطینی خاتون کو شہید اور اس کے شوہر کو زخمی کردیا تھا.