اسرائیلی حکام نے دو دن قبل غرب اردن کے شہر نابلس میں "برکان” یہودی کالونی کے قریب ایک فدائی حملے میں دو یہودیوں کو ہلاک کرنے والی فلسطینی کی ہمشیرہ کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے "برکان” کالونی کے حملہ آور کی ہمشیرہ مسز فیروز ابو شیخۃ کو کئی گھنٹے تک حراست میں لیا، تاہم انہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔
جامعہ النجاح کے پروفیسر نصر شریم نے بتایا کہ ان کی اہلیہ فیروز کو اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے کچھ دیر حراست میںلیا گیا تھا۔
قابض فوج نے نابلس میں المعاجین کالونی میں چھاپہ مارا اور فلسطینی شہری کو حراست حراست میں لینے کے لیے اس کے اقارب پر چھاپہ مارا۔ حملہ آور کی ہمشیرہ کو حراست میں لیا گیا۔ مسز فیروز متعدد بچوں کی ماں ہیں۔