جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 21 فلسطینی گرفتار

بدھ 3-اکتوبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل منگل کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں قابض صہیونی فوج نے 21 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو تلاشی کے دوران 21 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے بعض فلسطینی اسرائیلی فوج کو مختلف مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کو شمالی غرب اردن کے شہر طولکرم میں جلقموس اور میثلون، جنین ، القدس میں ابو دیس اور حزما، اور الخلیل میں بیت امر کے مقام پر چھاپے مارے اور چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فوج نے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔ اس دوران سڑکوں پر صہیونی فوج گشت کرتی رہی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق قابض فوج نے مشرقی طولکرم سے سابق اسیر رامی سمیر ابو سمرہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

قابض فوج نے شمالی شہر میں دیر الغصون کے مقام پر تلاشی کے دران ادھم ابو عیسیٰ کو حراست میں لیا۔ جنین میں عنزہ کےمقام پر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ صہیونی فوج کا فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن روز کا معمول ہے۔ قابض صہیونی حکام نے 6500 فلسطینیوں کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی