قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 85 فلسطینی مزدوروں کو حراست میں لے لیا۔ ان تمام فلسطینیوں کی گرفتاری سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخلے کی آڑ میں عمل میں لائی گئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین لیبر یونین کے رکن ریاض کمیل نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ صہیونی سیکیورٹی فورسز نے شمالی فلسطین کے علاقے طبریا سے 85 فلسطینی مزدوروں کو غیرقانونی طورپر آنے اور قیام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ انہیں دوبارہ واپس جنین بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ جنین کے طبریا سے گرفتار فلسطینی شہری بحیرہ طبریا کے قریب زراعت کے پیشے کا کام کرتے ہیں۔ اندرون فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے فلسطینیوں کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ آئے روز غرب اردن اور القدس سے آئے فلسطینیوں کو نام نہاد الزامات کے تحت حراست میں لیا جاتا ہے۔