یکشنبه 17/نوامبر/2024

مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر 21 فلسطینی صحافی صہیونی زندانوں میں قید

ہفتہ 8-ستمبر-2018

فلسطین کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں 21 فلسطینی صحافی پابند سلاسل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کو بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کا سامنا ہے۔ زیرحراست فلسطینی قیدیوں کے حقوق کھلے عام پامال کیے جا رہےہیں۔

فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہےکہ  صحافیوں کی گرفتاری انہیں قید وبند کی صعوبتوں میں ڈالنا جرائم پر آواز بلند کرنے کی کوششوں کو دبانا ہے۔

فلسطینی حکام نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے مطالبہ کہا کہ وہ صہیونی ریاست کے جرائم بالخصوص صحافیوں کو قید وبند میں ڈالنے کا نوٹس لیں اور فلسطینی صحافیوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند کرائیں۔

مختصر لنک:

کاپی