شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل سے فلسطینی شہری کی تین سال کے بعد رہائی

بدھ 5-ستمبر-2018

اسرائیلی زندانوں میں مسلسل تین سال تک قید رہنے والے ایک فلسطینی شہری حمزہ یعیش کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حمزہ یعیش کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔ اسے اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2015ء کو حراست میں لینے کے بعد جیل منتقل کردیا تھا۔ اس کی گرفتاری اردن سے واپسی پر عمل میں لائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اسیر حمزہ یعیش سنہ 2015ء سے قبل بھی گرفتار ہونے کے بعد اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی