شنبه 16/نوامبر/2024

یہودیوں کے حضرت یوسف کے مزار پر دھاوے، فوج کی بھاری نفری تعینات

جمعہ 3-اگست-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر نابلس میں جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے دھاوا بولا اور تلمودی مذہبی تعلیمات کے مطابق وہاں پر مذہبی رسومات ادا کیں۔

عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی آبادکاروں کی مزار پر آمد سے قبل اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مزار کو گھیرے میں لے لیا۔ قابض فوج کی بڑی تعداد نے قریبی حوارہ چوک، حوارہ چوکی، مسجد امہات المومنین اور دیگر مقامات پر تعینات کی گئی تھی۔

حضرت یوسف کے مزار پردھاوے سے قبل یہودی مذہبی انتہا پسند گروپوں نے آباد کاروں کو حضرت یوسف کے مزار پر دھاوے بولنے کی دعوت دی گئی جس کے بعد یہودیوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔

اس موقع پر فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ یہودی شرپسندوں کی اشتعال انگیزی کے خلاف فلسطینیوں نے شدید نعرے بازی کی اور حضرت یوسف کے مزار میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو وہاں سے باہر نکال دیا۔

مختصر لنک:

کاپی