شنبه 03/می/2025

نابلس: اسرائیلی فوج نے بجلی کا عملہ گرفتار کر لیا، شہر کو بجلی معطل

جمعرات 2-اگست-2018

قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بجلی کی مرمت کرنے والے فلسطینی عملہ حراست میں لے لیا جس کے نتیجے میں شہر کے بیشترعلاقوں میں بند ہوگئی اور شہری گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی نابلس میں بیتا کے مقام پر بجلی کی مرمت کرنے والے عملے کے ارکان کو حراست میں لیے لیا۔

بیتا کے فلسطینی میئر فعواد معالی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بجلی کمپنی کا عملہ جبل صبیح میں بجلی کی مرمت کے لیے پہنچا ہی تھا کہ اسرائیلی فوج نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی کا عملہ حوارہ کیمپ میں لے جایا گیا جہاں انہیں کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا۔ صہیونی حکام نے فلسطینی الیکٹریٹی سٹی عملے کی کرین بھی قبضے میں لے لی۔

مختصر لنک:

کاپی