شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی شرپسندوں نے نابلس میں دو فلسطینی گاڑیاں نذر آتش کر ڈالیں

ہفتہ 14-جولائی-2018

یہودی شرپسندوں نے جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عوریف کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی دو گاڑیوں پر پٹرول چھڑک کر انہیں نذرآتش کر ڈالا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی اشرار نے عوریف کے مقام پر پہلے گاڑیوں پر عبرانی زبان میں یہودیوں کا قومی نشان بنایا اور فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی۔ اس کے بعد گاڑیوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے عبدالعزیز شحادہ اور ایک دوسرے فلسطینی کی کاروں کو آگ لگا کر انہیں نذرآتش کر ڈالا۔

خیال رہے کہ غرب اردن میں 423 یہودی کالونیاں قائم ہین جن میں 7 لاکھ یہودیوں کو دنیا بھر سے لا کر آباد کیا گیا ہے۔ یہ یہودی شرپسند کل آبادی کا 46 فی صد ہیں جنہوں نے فلسطینی آبادی کا جینا محال کر رکھا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی