قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا، قبلان اور یتما قصبوں کی 24 دونم اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرلیا ہے۔ عرف عام میں یہ جگہ 2400 مربع میٹر پر مشتمل ہے۔
غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے امور کے انچار غسان دغلس نے بتایا کہ صہیونی فوج نے بیتا، قبلان اور یتما کے علاقے جبل صبیح کی 24.5 دونم اراضی پر قبضہ کرلیا۔ صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اراضی کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
غسان دغلس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غصب کی گئی اراضی پر یہودی آباد کار کالونی تعمیر کرنے کےلیے کوشاں ہیں اور بہ ظاہر اس قبضے کا مقصد بھی یہودی توسیع پسندی لگتی ہے۔