چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی نوجوان کی گڑی کی ٹکر سےاسرائیلی فوجی زخمی

ہفتہ 12-مئی-2018

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی شہری نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے ایک اسرائیلی فوجی کو زخمی کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان نے شافی شومرون نامی یہودی کالونی کے قریب یہودی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار کو زخم ائے ہیں۔ زخمی اسرائیلی فوجی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری گاڑی سمیت فرار ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ شافی شمرون یہودی کالونی غرب اردن کے شہر نابلس میں واقع ہے۔

مختصر لنک:

کاپی