قابض اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے علاقے الراس الاحمر پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود فلسطینی املاک کی تصاویر بنانے کا سلسلہ شروع کردیا۔
مقامی سماجی کارکن معتز بشارت نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں کے ساتھ اسرائیلی بلڈنگ اور پلاننگ کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔ اسرائیلی فوج نے علاقے میں داخل ہوکر فلسطینی شہریوں کے گھروں اور ٹینٹوں میں زبردستی داخل ہوگئے۔
معتز بشارت نے خبررساں ایجنسی قدس پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے رہائیشیوں کی جانب سے اسرائیل کی گھروں اور فلسطینی املاک کی مسماری کی پالیسی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔