پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی کو گولی مار کر اسرائیلی فوجی کیسے خوشی سے جھوم اٹھا؟

بدھ 25-اپریل-2018

انسانی اقدار سے بے نیاز درندہ صفت صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے واقعات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ آئے روز صہیونی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف درندگی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک ایسی ہی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے نہتے فلسطینی مظاہرین کو گولیاں مار اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ واقعہ حال ہی میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں پیش آیا جہاں قابض فوج کے خلاف پرامن فلسطینی احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔ اس موقع پر تعینات اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کو نشانہ بنا کر گولیاں مارنا شروع کیں۔ ایک فلسطینی کو نشانہ بنانے کے لیے تین فوجیوں کو آپس میں مشورہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں ایک فوجی دہشت گرد فلسطینی شہری کو گولی مارتا ہے اور گولی نشانے پر لگنے پرخوشی سے بھنگڑا ڈالتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق یہہ واقعہ 13 اپریل کو نابلس کے نواحی علاقے مادما میں پیش آیا تھا۔ یہ فوٹیج اسرائیل میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم ’بتسلیم‘ نے جاری کی ہے جس میں صہیونی فوج کی فلسطینیوں کو گولیاں مارکرخوشی کے اظہار کی عکاسی ہوتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی