اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ اسرائیل کا داخلی محاذ شمالی سرحد پر کسی بھی محاذ آرائی اور جنگ کے لیے تیار نہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ جنگ کی صورت میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کرسکتی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ریڈیو کے مطابق القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی محاذ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں شمالی محاذ پر دفاع کے لیے ایک ارب شیکل کی رقم خرچ کرنا ہوگی اور غزہ کے محاذ پر دفاعی پوزیشن پر لاناہوگا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت نے جنوبی محاذ یعنی غزہ کی سرحد پر 500 ارب ڈالر خرچ کیے جب کہ شمالی مھاذ پر یہودیوں کے دفاع کے لیے صرف 70 ملین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔