فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عقربا کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے دو فلسطینی شہریوں پرقاتلانہ حملہ کیا تاہم وہ معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی بے قابو ہو کرالٹ گئی۔
زخمی فلسطینیوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ گاڑی کو حادثہ یہودی آباد کاروں کے حملے کے باعث پیش آیا۔ یہودی شرپسند حادثے کے ذریعے انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم وہ محفوظ رہے۔