یکشنبه 11/می/2025

اسرائیلی فوج نے آبادکاری مخالف تنظیم کے رکن کو اغوا کر لیا

جمعہ 2-مارچ-2018

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر سے آبادکاری کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کے کوآرڈینیٹر عیسیٰ امر کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کے روز امر کو الخلیل میں تنظیم کے دفتر کے باہر سے اغوا کر لیا تھا اور ان کو تفتیشی مرکز میں منتقل کردیا۔

اس کے علاوہ ایک واقعہ میں الخلیل کے جنوبی علاقے میں واقع العروب مہاجر کیمپ کے قریب یہودی آبادکاروں کی ایک بس پر فلسطینی نوجوانوں نے پینٹ پھینک دیا۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج نے الخلیل کے پرانے شہر میں اپنی موجودگی کا اضافہ کردیا تاکہ پوریم کی مذہبی چھٹی منانے والے یہودی آبادکاروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مختصر لنک:

کاپی