یکشنبه 11/می/2025

بیت المقدس، غرب اردن سے 7 فلسطینی گرفتار

پیر 19-فروری-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے گرب اردن اور بیت المقدس کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

گھروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران توڑپھوڑ اور قیمتی اشیا جن میں نقدی اورطلائی زیورات بھی شامل ہیں کی لوٹ مار کی۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کے دوران مطلوب فلسطینی عبدالحکیم العاصی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ العاصی پر چند روز قبل سلفیت شہر میں ایک یہودی ربی کو قتل کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

ادھر شمالی غرب اردن کے علاقے اریحا میں عقبہ کیمپ میں یہودی فوج نے کارروائی کے دوران احمد عاطف رجا کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس میں حزما کے مقام پر قابض فوج نے ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینیوں بشار سلیمان عسکر اور محمود طلال جودہ کو حراست میں لے لیا۔

ادھر بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران 40 سالہ محمود فائز محمود اور 14 سالہ محمد ابراہیم مصطفیٰ جب کہ ایک نوجوان شادی محیسن کو سیکیورٹی مرکز میں طلب کرکے حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی