شنبه 16/نوامبر/2024

نامعلوم افراد کے حملے میں سابق فلسطینی پولیس افسر قتل، بیٹی زخمی

بدھ 31-جنوری-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فلسطینی پولیس کے ایک سابق اہلکار کو قتل اور اس کی کم سن بیٹی کو زخمی کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی شہری محمود علی الشیخ خلیل کو بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں شاہراہ بازار سے گذرتے ہوئے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جو بعد ازاں اسپتال پہنچنے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ فائرنگ میں ان کی سات سالہ بیٹی بھی زخمی ہوگئی۔

مقتول شہری فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی حکام میں خدمات انجام دیتا رہا ہے اسے اسپیشل سیکیورٹی فورسز میں خدمات انجام دینے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی اور اہم شخصیات کے سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل رہا ہے۔

مقتول کے اہل خانہ کے قتل کے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل عناصر نے محمود خلیل کو اس وقت گولیاں ماریں جب وہ اپنی کم سن بچی کے ساتھ بازار سے گھر لوٹ رہا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں بچی بھی شدید زخمی ہوگئی ہے۔

فلسطینی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک اس قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مختصر لنک:

کاپی