فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے تازہ کریک ڈاؤن اور گھر گھر تلاشی کے دوران کم سے کم ساٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے سوموار اور منگل کی درمیانی شب غرب اردن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 26 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا۔ آج منگل کو علی الصباح کریک ڈاؤن ایک بار پھر شروع کیا جس میں 30 سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حراست میں لیے گئے شہریوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے کارکنان بھی شامل ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران توڑپھوڑ کی اور لوٹ مار کے ساتھ شہریوں کو زدو کوب کیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں بعض اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کو مزاحمت کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
مرکز کے نامہ نگار کے مطابق شمالی شہر جنین میں ایک کارروائے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے حماس رہ نما اور عالم دین الشیخ ابراہیم الجبر المعروف ابو مصعب کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گھر حراست میں لینے کے بعد جیل میں منتقل کردیا۔ یاد رہے کہ ابو عصب اب تک20 اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
قابض فوج نے سابق اسیر اور حماس رہ نما جمعہ ابو خلیفہ کو حراست میں لینے کے بعد انہیں بھی جیل میں ڈال دیا۔
جنین سے حماس کے دو دیگر رہ نما لطفی ابو النصر اور فرحان السعدی کو بھی حراست میں لے لیا۔
غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں تلاشی کے دوران 65 سالہ حماس رہ نما کریم احمد عیاد کو حراست میں لیا۔ اسی علاقے سے حماس کے طلبہ ونگ کے رکن ایاس بسام الفراحین کو حراست میں لیا گیا۔
بیت المقدس کے علاقے العیساویہ میں بھی اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو علی الصباض غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں30 سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تازہ کریک ڈاؤن میں گرفتار بعض فلسطینیوں کی شناخت درج ذیل ناموں سے کی گئی ہے مهند ناصر محمود. نضال محمود. آدم كايد محمود. عيسى ناصر. محمود أبو عويس. أنس أبو عَصّب. محمد أبو رومي. بشار محيسن. محمود عاصم عبيد. سمير أكرم عطية. يحيى عرفات درباس. حامد شفيق عبيد. محمود شفيق عبيد. رشاد أبو ريالة. عبد الله أبو عصب. يوسف بلال أبو الحمص
. شادي عطية. وسام سميح عليان، محمد زكريا عليان . محمد عليان عليان . عبد القادر داري. صالح نعيم محيسن. نسيم سامي محيسن. شادي عطية ، سمير عطية. اور عطية