چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی ۔ یہودی تنظیم کے ارکان کو اسرائیل داخلے سے روک دیا گیا

پیر 8-جنوری-2018

اسرائیل کے عبرانی اخبارات کے مطابق اسرائیلی داخلی سلامتی کے حکام نے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ میں سرگرم امریکی یہودیوں کی ایک تنظیم کے ارکان کر تل ابیب داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا میں سرگرم امریکی یہودیوں کے ایک گروپ ’وائس آف جیوش فار پیس‘ کے ارکان تل ابیب پہنچنا چاہتے تھے مگر صہیونی وزارت داخلہ نے انہیں تل ابیب میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق امریکی یہودیوں کے اس گروپ کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی کی وجہ تنظیم کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک کی حمایت ہے۔ اس تنظیم نے امریکا میں اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ خود بھی بائیکاٹ کیا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق وائس آف جیوش فار پیس ان 20 امریکی گروپوں میں شامل ہے جن کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی عاید ہے۔

مختصر لنک:

کاپی